Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ جنگ پر عالمی برادری کا ردعمل مایوس کن ہے، شیخ الازہر

قاہرہ : مصر میں مسلم دنیا کی سب سے بڑی درسگاہ جامعہ الازہر کے شیخ احمدالطیب نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف عالمی برادری کے ردعمل کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ قاہرہ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں شیخ احمد الطیب نے کہاکہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے مشرق اور مغرب کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اس رابطہ کاری اور میل جول کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ پر جارحیت پر مغربی معاشروں میں عام لوگوں کے برعکس رہنماؤں کا ردعمل انتہائی مایوس کن رہا ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو صرف الفاظ سے نہیں بلکہ فیصلوں کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular