
تہران : ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے آئی اے ای اے میں پیش کی گئی مجوزہ قرارداد کو زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کا تسلسل قرار دیا ہے۔محمد اسلامی نے تین یورپی ملکوں جرمنی، برطانیہ اور فرانس کی مجوزہ قرار داد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے الزامات پچھلے بیس برس سے ایران پر لگائے جا رہے ہیں۔ ایسے دعوؤں کا معاملہ پی ایم ڈی کے تحت ختم ہوچکا ہے اور مغربی ملکوں کو ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنا تھیں جو انہوں نے تاحال نہیں کیں۔ یہ قرارداد زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کا حصہ اور اس کے پیچھے صیہونی حکومت کا ہاتھ ہے۔


































