Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

قومی اسمبلی میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر متفقہ مذمتی قرارداد کی منظوری دیدی گئی۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی یہ ایوان اسلامو فوبیا کیخلاف منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ اسلام درگزر، امن اور عدم تشدد کی تعلیمات کا حامل مذہب ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ یہ ایوان رمضان المبارک کے دوران بھی غزہ کے معصوم اور بے گناہ فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے کیونکہ اکتوبر 2023ء سے اب تک 30 ہزار سے زائد معصوم اور بے گناہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
یہ ایوان عالمی قوتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کو بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ قومی اسمبلی نے قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔

مزید پڑھیے

Most Popular