
دوحہ : ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی اور اسرائیل کو زمینی کارروائی پر خبردار کیا۔ اسماعیل ہنیہ نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ مجاہدین کے اہداف مکمل ہونے تک جنگ جاری رہے گی۔ ملاقات کے بعد الجزیرہ سے انٹرویو میں ایرانی وزیرخارجہ نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر اس نے غزہ میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا تو مزاحمت کار اسے قابض فوجیوں کے قبرستان میں بدل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اسرائیل کے مجسمے اور کٹھ پتلی کو بچانے کے لیے آیا ہے۔ اگر جنگ کا دائرہ وسیع ہوا تو امریکہ کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔


































