
بیروت : حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام اور مزاحمت کاروں نے جنگ بندی معاہدے کو قبول کر کے اسرائیل کے خطرناک منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ بیروت سے ٹیلی ویژن بیان میں شیخ قاسم نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر فلسطینیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ معاہدہ قابض ہستی کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت کی ثابت قدمی کا ثبوت ہے۔ مزاحمت نے وہ حاصل کر لیا جو وہ چاہتا تھا، لیکن دشمن اپنے ارادوں کی تکمیل میں ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کا نام قربانیوں کی تاریخ میں جلی حروف سے لکھا جائے گا۔ صیہونی حکومت کے اندرونی اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں اور اس کا واحد حل فلسطین کی اس کے اصل مالکان کو واپسی ہے۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ میں لبنانی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے تاکہ ظلم کا یہ سلسلہ ختم ہو۔ خطے میں امریکی صیہونی منصوبے کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔


































