
غزہ : حماس سمیت چار مزاحمتی تنظیموں نے محمد مصطفٰی کو وزیراعظم مقرر کرنے کے فیصلے کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ حماس، اسلامی جہاد، پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین، اور فلسطینی نیشنل انیشیٹو نے تحریک فتح پر زور دیا ہے کہ وہ سنجیدہ اور موثر اقدامات کرے جو موجودہ نازک موڑ پر فلسطینی کاز کی بہترین خدمت کر سکیں۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قوم کی بنیادی توجہ دہشت گردی کے مقابلے اور بے لگام نسل کشی اور بھوک پر ہونی چاہیے جس نے غزہ میں محصور فلسطینیوں کو گھیر رکھا ہے۔
ادھر فلسطینی صدر محمود عباس نے رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے اسرائیلی فیصلے سے خبردار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ خطرناک جارحیت کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو فوری مداخلت کرنا چاہئے۔


































