
غزہ : حماس کے القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نےکہاہے کہ مزاحمت کار دشمن کی فوجوں کے انتظار میں رہتے ہیں تاکہ انہیں جانی نقصان پہنچایا جا سکے۔ ابو عبیدہ نے کہا کہ مزاحمت کار بہادرانہ لڑائیوں میں مشغول رہتے ہیں اور منصوبہ بندی سے حملے کرتے ہیں۔ تاکہ دشمن کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں مزاحمت کاروں کے انتخاب کے وقت، جگہ اور طریقہ کار کے مطابق کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمت کاروں کی بیت حنون سے رفح تک میدان جنگ میں بہادری فخر کا باعث ہے، ایک فوجی معجزہ اور پوری قوم کے جوانوں اور افواج کے لیے کارروائی کی دعوت ہے۔ ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ جنگجو ثابت قدم ہیں، دفاعی گھات لگانے اور جنگی حکمت عملیوں کے ذریعے تصادم کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ وہ جیت یا شہادت تک لڑنے کے اپنے حلف کے پابند ہیں۔


































