جنرل سلیمانی کا قتل امریکا کا تکفیریوں کیلئے سب سے بڑا تحفہ تھا
تہران (نیوز ڈیسک) ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل امریکا کا تکفیری دہشتگرد اور اپنے حامیوں کیلئے سب سے بڑا تحفہ تھا،ایک اجلاس سے خطاب میں علی شمخانی نے کہا کہ امریکا اور صہیونیوں کی طرف سے قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے خلاف نفرت کی وجہ خطے میں تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کا ناقابل فراموش کردار اور امریکی انسداد دہشت گردی کے ڈرامہ کو بے نقاب کرنا تھی،انہوں نے کہاکہ دنیا کے عوام کو دہشت گردی کے خلاف حقیقی معرکہ آرائی میں ان دونوں کمانڈروں کی کوششوں کو سراہنا چاہئے کیونکہ ان کی مخلصانہ کوششوں سے دنیا کے تمام علاقوں میں تکفیری دہشت گردی کی روک تھام ہوئی ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- جنرل سلیمانی سے امریکی نفرت کی وجہ ان کا دہشت…
جنرل سلیمانی سے امریکی نفرت کی وجہ ان کا دہشت گردی کیخلاف کردار تھا، علی شمخانی
-
Ilyas - جولائی 9, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































