Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

غزہ میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 4 بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید

غزہ : غزہ میں شدید طوفانی موسم نے تباہی مچا دی ہے۔ عمارتیں گرنے اور سیلابی صورتحال کے باعث چار بچوں سمیت بارہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں بے گھر خاندانوں کی پناہ گاہ گرنے سے پانچ افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ الرمل میں دیوار گرنے سے دو مزید افراد جان کی بازی ہار گئے۔
الشاطی۔ غزہ سٹی اور المواصی میں بھی شہادتیں ہوئیں۔ جبکہ سردی سے بھی ایک بچے کی موت ہوئی۔ سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں میں دس مکانات منہدم ہو چکے ہیں اور بائیس ہزار خیمے تباہ ہوگئے۔
شدید بارشوں اور آندھی نے پہلے سے تباہ حال غزہ میں انسانی بحران کو مزید گہرا کردیا ہے، جہاں ہزاروں بےگھر خاندان کھلے آسمان تلے موسم کی سختیاں جھیل رہے ہیں۔
ادھر صیہونی فوج نے فائرنگ کرکے دو فلسطینی نوجوان رفح میں شہید کردئے جبکہ جبالیہ میں ایک خاتون گولہ باری کی لپیٹ میں آگئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular