
تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہےکہ بعض تسلط پسند حکومتوں کا مذاکرات پر اصرار مسائل کو حل کرنے کے لیے نہیں ہے۔ بلکہ فریق مخالف پر غلبہ حاصل کرنا اور اپنی مرضی مسلط کرنا ہے۔ ایران قطعاً ان کی خواہشات اور مطالبات کو قبول نہیں کرے گا۔ مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان سمیت اہم دیگر حکومتی عہدیداران سے ملاقات میں ولی امر مسلمین نے کہا ہے کہ بدمعاش حکومتوں کے مذاکرات پر اصرار کا مقصد مسائل کو حل کرنا نہیں بلکہ اپنی مرضی مسلط کرنا ہے۔ ایران ان کی خواہشات کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔
انہوں نے مغرب کے دہرے معیار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا ایران پر وعدے پورے نہ کرنے کا الزام غیر معقول ہے۔ جوہری معاہدے سے امریکی دستبرداری کے بعد یورپی ممالک اپنے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہے۔ ایران کے خلاف بے شرمی کے الزامات لگانے پر کہا کہ یورپ کا یہ دعویٰ کہ ایران نے اپنے جوہری وعدوں کو پورا نہیں کیا ہے غیر معقول ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے یورپ سے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ ایران نے اپنے جوہری وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ اچھا، کیا آپ نے اپنے وعدے پورے کیے؟۔


































