
تل ابیب : جنگی مجرم صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر امن تک پہنچنے کے لیے فلسطینی ریاست کے قیام کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے اس تجویز کو ایک حماقت قرار دیا ہے۔ یروشلم میں جیوش نیوز سنڈیکیٹ پالیسی کانفرنس میں نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ کے اختتام پر غزہ میں حماس نہیں رہے گی اور نہ ہی اس کی جگہ فلسطینی اتھارٹی کو ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہی نے اسرائیل کی تباہی کی قسم کھائی ہے ایک عسکری قوت اور دوسرا سیاسی طریقے سے اسرائیل کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ نیتن یاہو نے اشارہ کیا کہ انہیں اسرائیلی فوجی رازوں کے بارے میں بائیڈن انتظامیہ پر اعتماد نہیں تھا۔ ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق نیتن یاہو نے کہا کہ اسے مکمل طور پر ختم ہونا چاہئے۔ ایسا معاہدہ قبول کریں گے جس میں ایران کی یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے۔


































