Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مذہبی جماعتوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ بھی زیادہ موثر بنایا گیا ہے، طاہر اشرفی

اسلام آباد : وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ایک سال میں اقلیتوں کی جانب سےجان کی حفاظت کی137درخواستیں موصول ہوئیں، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔ نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے ساتھ جو ہوا انتہائی افسوسناک ہے۔ ہم ملک بھرکی اقلیتوں کو مسلمان اکثریت میں ہونے کے ناطے خیال کریں گے۔ ملک بھر میں توہین رسالت یا توہین مذہب کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں مسلمانوں اور اقلیتوں کو ان کے مذہبی وبنیادی حقوق مہیا کیے گئے۔ نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ کرسمس کے حوالے سے ایام کے آغاز پر یہ عہد کر رہے ہیں کہ ہم قانون کومضبوط کریں گے،وزیراعظم کا وژن ہے کہ مسائل اور پریشانیوں پر قابو پانے کا حل سوچنا اہم ہے۔ طاہر اشرفی نے کہاکہ مدارس اور مذہبی تعلیم گاہوں یا مساجد میں پولیس کے چھاپے بند ہوئے ہیں، ملک میں مذہبی جماعتوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ بھی زیادہ موثر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں قانون کو مضبوط بنائے جانے کے حوالے سے پالیسی بنائی گئی،ریاست مدینہ میں صلح رحمی آئین و قانون کی سرپرستی پر ایمان رکھتے ہیں۔ قائداعظم کے قول ہمیں بھولے نہیں کہ پاکستان تمام مذاہب کیلئے بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular