Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

صدارتی کونسل سعودی آلہ کار ہے، انصاراللہ نے ریاض میں مذاکرات کی دعوت مسترد کردی

صنعا: انصاراللہ نے منصور ہادی کے استعفیٰ کا خیر مقدم کرتے ہوئے سعودی عرب میں مذاکرات کو مسترد کردیا ہے.انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہاکہ استعفیٰ نے اقوام متحدہ کو سعودی قیادت میں سات سالہ جنگ میں جارحین کی حمایت جاری رکھنے کے بہانے سے محروم کر دیا ہے۔اس پیشرفت نے ان ممالک کے الزامات کی تردید کی ہے جنہوں نے یمن میں مبینہ بغاوت کے منصوبہ سازوں کا مقابلہ کرنے کے بہانے حملہ کیا تھا. انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کے پاس اب یمنی قوم کے قتل عام اور سخت محاصرہ نافذ کرنے کے لیے ‘بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت’ کی اصطلاح کا استعمال جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے.ادھر یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ یمن کے لئے جس ریاستی کونسل کی تشکیل کا اعلان ریاض کی جانب سے کیا گیا ہے اس کا یمن سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ کونسل سعودی عرب کی ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کو مشورہ دیا کہ وہ فریب کاریوں اور مکارانہ چالوں سے باز آجائے محمد علی الحوثی نے کہا کہ اس قسم کے اقدام سے یمنی قوم کے عزائم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد یمن کے خلاف جارحیت کا جواز فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular