
اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی استقامت نے اسرائیلی گھمنڈ کو خاک میں ملادیا۔ امریکی بیساکھیوں کے بغیر اسرائیل کی بزدل افواج ٹینک چھوڑ کر بھاگ گئیں۔ غزہ میں داخل ہونے کا اسرائیلی فورسز کا خواب چکنا چور ہوچکا،شوق شہادت سے لبریز فلسطینی جوانون نے غاصب صہیونی ریاست کو ناکوں چنے چبوادئیے۔


































