Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سندھ کے عوام آج بھی ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ میں اغواء برائے تاوان منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ مغوی محنت کش ظہیر ملک کے اغواء کے بعد ایک سال میں مغویوں کی تعداد ایک ہزار تین سو سے تجاوز کر چکی ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ معصوم شہریوں کا اغواء روز کا معمول بن چکا ہے۔ ہر مغوی تاوان کی رقم دے کر بازیاب کرایا جاتا ہے۔ جس کے بعد پولیس مقابلے کا ڈرامہ رچا کر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کرتی ہے۔ جو غریب مغوی تاوان کی رقم ادا نہیں کر سکتے ڈاکو انہیں قتل کرکے ان کی لاش پھینک دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پولیس رینجرز اور پاک فوج کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے بار بار اعلان کے باوجود آج بھی سندھ پر ڈاکوؤں کا راج ہے۔ آج بھی درجنوں مغوی ڈاکوؤں کی تحویل میں ہیں۔ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے نام پر قومی خزانے کے اربوں روپے کرپشن کی نذر ہو گئے ہیں، سندھ کے عوام آج بھی ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular