
اسلام آباد: مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان حسن عارف نے کہاہےکہ سرزمینِ شہداء ایک بار پھر بارود کی لپیٹ میں آگئی۔ پاراچنار کے عوام پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبِ وطن غیور عوام نے ہمیشہ ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کا جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کر کے خاک میں ملایا۔ پاراچنار کے عوام کو ایک بار پھر حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے۔ ریاستی کالی بھیڑوں کی ایما پر پھر کرم ایجنسی کے امن کو جنگ میں دھکیل دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے امن کے قیام کو یقینی بنائیں۔


































