Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فلسطینی عوام اور استقامتی محاذ کے اتحاد سے ہی غاصب اسرائیل کے سامنے ڈٹا جاسکتا ہے، حماس

غزہ: فلسطین کی استقامتی تنظیم حماس کے سینیئر عہدیدار اسماعیل ہنیہ نے قومی اتحاد کو واجب شرعی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ ویسٹ بینک میں انتفاضہ کا آتش فشاں رکنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف عوام اور استقامتی گروہوں کے درمیان اتحاد سے ہی اسرائیل اور اس کے فلسطینیوں کے خلاف منصوبوں کے خلاف ڈٹا جا سکتا ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ مقبوضہ قدس، صیہونی دشمن کے خلاف حماس کی لڑائی کا اصل محور ہوگا۔ المیادین ٹی وی کے مطابق، حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسما‏عیل ہنیہ نے منگل کے روز حماس کے قائم ہونے کی چوتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا: ہم اس تحریک کے آغاز کے 34 برسوں بعد بھی قوم کے حقوق کو واپس دلانے اور اپنے اصولوں پر قائم ہیں۔ اسماعیل ہنیہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ قدس سمیت اسلامی مقدسات کی حفاظت کے لئے فلسطینی عوام شہادت پیش کرنے کے لئے آمادہ ہے، تاکید کی کہ ’شمشیر قدس‘ قدس اور مسجدالاقصی کی آزادی کے ساتھ ہی نیام میں جائے گی اور یہ استقامتی محاذ کا وعدہ ہے چاہے اس کی بہت قیمت دینی پڑے۔
قابل ذکر ہے کہ اپریل میں قدس کے شیخ الجراح علاقے پر صیہونیوں کی یورش کے رد عمل میں غزہ پٹی میں استقامتی محاذ نے ’شمشیر قدس‘ آپریشن شروع کیا جو11 دنوں تک چلا اس آپریشن کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین پر 11 ہزار راکٹ مارے جس کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین میں پوری طرح سناٹا چھایا رہا۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ قدس کی حمایت کے لئے ضروری ہے کہ فلسطینی عوام اور استقامتی محاذ دشمن کے خلاف متحد ہوکر ایک محاذ بنائیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular