
تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا سے اپنے خطاب میں کہا کہ آئمہ معصومین علیہم السلام کا راستہ مزاحمت اور استقامت جب کہ ان کا درس منطق و استدلال کا درس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ اور لبنان کے عوام اپنی مزاحمت کے ذریعے درحقیقت آئمہ معصومین ع کے راستے پر گامزن ہیں۔ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ امام صادق علیہ السلام کی زندگی احکام الٰہی کی نشر و اشاعت کے لحاظ سے ایک عجیب، غیر معمولی اور کامیاب زندگی ہے۔


































