Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ظلم سے پارٹی ختم نہیں ہوئی بلکہ سب سے مضبوط جماعت بن گئی، بانی پی ٹی آئی

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ صدر پاکستان نے قومی اسمبلی اجلاس نہ بلا کر بالکل ٹھیک کیا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پارٹی جیتی ہوئی ہے مگر مخصوص نشستیں نہیں دی جا رہیں، پارٹی کو ختم کرنے کے لیے 9 مئی کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ظلم سے پارٹی ختم نہیں ہوئی بلکہ سب سے مضبوط جماعت بن گئی، آئی ایم ایف کو بھیجا جانے والا خط غداری قرار دیا جا رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ میں جیل سے کوئی بھی چیز لکھ کر باہر نہیں بھیج سکتا، آئی ایم ایف کے لیے خط میں نے ڈکٹیٹ کرایا ہے، خط ڈکٹیٹ کرانے سے اب تک پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہیں ہوئی۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد آئی ایم ایف کو خط بھیج دیا جائے گا، خط میں یہی لکھا جائے گا سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

مزید پڑھیے

Most Popular