
واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور امریکہ کی شراکت داری کو ضروری قرار دیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن میں اہم ملاقات کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خارجہ روبیو نے غزہ کے لیے امن منصوبے کی مسلسل حمایت کرنے اور بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں بطور بانی رکن شرکت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ مارکو روبیو نے اکتیس جنوری کو بلوچستان میں حملوں اور چھ فروری کو اسلام آباد میں خودکش حملے پر تعزیت کا اظہار بھی کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری شراکت داری کی اہمیت کو دہرایا۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے واشنگٹن میں حالیہ کریٹیکل منرلز منسٹریل اجلاس میں پاکستان کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔ اور اہم معدنیات اور توانائی کے شعبے کی ترقی کے ساتھ ساتھ امریکی کمپنیوں کے لیے تجارتی سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔


































