Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

فلسطینی ریاست قبول نہیں، اسرائیلی وزراء کی ہٹ دھرمی

تل ابیب: صیہونی وزراء نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ حکومت کسی فلسطینی ریاست کے قیام کو قبول نہیں کرے گی۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیل کی پالیسی بالکل صاف ہے کہ فلسطینی ریاست کا کوئی امکان نہیں۔ ان کے مطابق غزہ کو آخری سرنگ تک غیر عسکری بنایا جائے گا اور حماس کو یا تو اسرائیلی فوج یا بین الاقوامی استحکام فورس کے ذریعے بے اثر کیا جائے گا۔
وزیر خارجہ گیڈون سار نے بھی مؤقت دہرایا کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام پررضامند نہیں ہوگا۔
وزیر قومی سلامتی اتمار بن گوئر نے کہا کہ فلسطینی قوم کا کوئی وجود ہے اور نہ ہی ان کی کوئی تاریخ ہے۔ فلسطینیوں کو ریاست دینا دہشت گردی کو انعام دینے کے مترادف ہے اور ان کےمطابق غزہ کا حل فلسطینیوں کی بیدخلی ہے۔وزیرخزانہ بیزالیل اسموٹریچ نے وزیراعظم نیتن یاہو سے سوال کیا کہ بعض ممالک کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے معاملے پر آپ نے سخت ردعمل کا اعلان کیا تھا مگر اس کے بعد دو ماہ گزر گئے اور آپ نے خاموشی اور سیاسی ذلت کا راستہ اختیار کیا۔ اسموٹریچ نے نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اور فیصلہ کن رد عمل پیش کریں تاکہ پوری دنیا کو یہ واضح ہو کہ فلسطینی ریاست کبھی نہیں قائم ہو گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular