Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی قیادت کو کرنا چاہئے، باقی دنیا اس کی حمایت کرے، ایرانی وزیرخارجہ

نیویارک: ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ فلسطین کے مستقبل کے بارے میں فلسطینی قیادت کو فیصلہ کرنا چاہئے جبکہ باقی دنیا فلسطینیوں کے فیصلے کا احترام اور حمایت کرے۔ فلسطینیوں کو آپس میں مل بیٹھ کر غزہ اور غرب اردن کی حکومت کے بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ کرنا چاہئے۔ امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ غزہ میں حالیہ مظالم اور نسل کشی کے بعد کوئی ملک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرے تو خطے کے عوام کا شدید ردعمل آئے گا۔ نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں جنگ کو وسعت دینے کے حق میں نہیں۔ تہران اور واشنگٹن کے درمیان اس حوالے سے کئی مرتبہ پیغامات کا تبادلہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے غزہ کے بحران میں امریکی کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کے لئے امریکہ اسرائیل کی مدد کررہا ہے جو کہ انسانی حقوق کی حفاظت کے امریکی دعویٰ کے بالکل منافی ہے۔ انہوں نے بحیرہ احمر میں یمن کی طرف سے صیہونی کشتیوں پر حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں مقاومتی تنظیمیں اپنا فیصلہ کرنے میں خودمختار ہیں اسی لئے اپنے مفادات کے مطابق آزادانہ فیصلے کرتی ہیں۔ ایران اس حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کررہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular