Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مسئلہ فلسطین فوجی ذرائع سے حل نہیں کیا جا سکتا، ای تھری ممالک

پیرس: فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے غزہ میں اموات پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ تنازعہ کو فوجی ذرائع سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ تینوں ممالک پر مشتمل گروپ ای تھری نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کا دوبارہ آغاز غزہ کے لوگوں، یرغمالیوں، ان کے خاندانوں اور پورے خطے کے لیے ایک ڈرامائی قدم ہے۔ بیان میں فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور اسے مستقل بنانےکے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔ جس میں یرغمالیوں کی رہائی بھی شامل ہونی چاہیے۔ بیان میں جنگ بندی کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کا مکمل احترام کرے اور انسانی امداد تک فوری رسائی کی اجازت دے۔ لڑائی میں واپسی کا نتیجہ صرف مزید فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کا باعث بنے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular