Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مسائل کا واحد حل انقلاب کے اصولوں سے وابستگی ہے، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کا واحد حل انقلاب کے اصولوں سے وابستگی ہے۔
وزارت انٹیلی جنس کے سینئر حکام سے ملاقات میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے اللہ پر توکل، انقلابی اصولوں کی پاسداری اور موجودہ قوانین و پالیسیوں پر مخلصانہ عمل درآمد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض منصوبہ بندی کافی نہیں، بلکہ عملی نتائج کا حصول ضروری ہے۔ جب تک منصوبوں پر مستقل مزاجی سے عمل نہ ہو، ان کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے وزارت انٹیلی جنس کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک حکومت کے ساتھ تعاون کو قرار دیا اور کہا کہ یہ وزارت ہر حکومت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں کام کرے، تاکہ ملک کی انتظامی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کی جاسکیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے ملکی انٹیلی جنس اداروں کے درمیان ہر سطح پر باہمی تعاون اور ہم آہنگی پر بھی زور دیا اور انٹیلی جنس برادری کے لیے اخلاقی تزکیہ اور روحانی تربیت کو ضروری قرار دیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی ہمدردی اور یورپ و امریکہ میں صیہونیت مخالف مظاہروں کو اللہ کی مشیت کا مظہر قرار دیا جو اسلام کی سربلندی کے لیے راہ ہموار کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular