Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

موجودہ انتشار، نفاق اور ناانصافی کا واحد حل سیرت طیبہؐ میں موجود ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ انتشار، نفاق اور ناانصافی کا واحد حل سیرت طیبہؐ میں موجود ہے۔ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا اور معبوث فرما کر انسانیت پر احسان فرمایا۔ حضور ﷺ نے مساوات، بھائی چارے، عدل وانصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا، آپ ﷺ رنگ، نسل، خاندان، زبان اور وطن سے بالاتر ایک ملت کاقیام عمل میں لائے۔ عارف علوی نے اہلیان وطن اور ملت اسلامیہ کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپؐ کی اطاعت و فرمانبرداری دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے، حضورﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، آپﷺ کا یہ اعجاز ہے کہ جانی دشمنوں کو ایک دوسرے کا خیرخواہ بنا دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular