Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

او آئی سی کا اجلاس اسلام کے اتحاد اور یکجہتی کے عالمی پیغام کا عکاس ہے، سیکریٹری جنرل او آئی سی

اسلام آباد : اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حصین ابراہیم طحہ نے کہاہے کہ او آئی سی کا اجلاس اسلام کے اتحاد اور یکجہتی کے عالمی پیغام کا عکاس ہے۔ وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب میں حصین ابراہیم طحہ نے کہا کہ او آئی سی نے ہمیشہ افغانستان کی بھرپور سپورٹ کی ہے اور ہمیشہ اس کے اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی ہے۔ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے او آئی سی کو رابطے قائم کرنا چاہیے۔ مختلف ممالک کی جانب سے امدادی اشیا کا افغانستان پہنچانا اس کانفرنس کا پہلا قدم ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہ اجلاس کامیاب ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کہتی ہےکہ اب کبھی افغانستان دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بننےاس کے لیے عالمی برادری کو افغانستان کی بھرپور حمایت کے زریعہ افغانستان کو مین اسٹریم ممالک میں لانا ہو گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular