
بغداد/ دمشق: امریکا نے عراق اور شام میں 85 مقامات پر فضائی حملے کیے جس میں شہدا کی تعداد 41 ہوگئی۔ عراقی حکومت نے 18 شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔ حشد الشعبی نے کہاہے کہ بمباری میں پاسداران انقلاب کو کوئی رکن شہید نہیں ہوا۔ اور نہ ہی تحریک کو نقصان پہنچا ہے کیونکہ امریکی حملوں کے پیش نظر پہلے ہی تمام مقامات خالی کردئے گئے تھے ادھر سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ شام میں امریکی حملوں میں 23 افراد شہید ہوئے۔


































