Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

نیتن یاہو حکومت کے پاس مزید وقت نہیں ہے، آزاد اسرائیلی یرغمالی

تل ابیب: غزہ میں رہائی پانے والے اسرائیلی قیدیوں نےکہا ہے کہ تمام زیر حراست افراد کو ان کے گھروں کو واپس لایا جانا چاہیے۔ نیتن یاہو حکومت کے پاس مزید وقت نہیں ہے۔ آٹھ فروری کو رہا ہونیوالے اسرائیلی قیدی احد بن امی نے ایک مختصر ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ جس میں شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مظاہرے جاری رکھیں جب تک کہ باقی تمام اسیروں کی رہائی نہیں ہو جاتی۔ تل ابیب میں مظاہرے کے دوران نشر کی گئی ویڈیو میں بن امی نے کہا کہ انہیں اور غزہ میں قید دیگر افراد کوبتایا گیاکہ اسرائیلی حکومت نے انہیں مرنے کیلئے چھوڑ دیا ہے۔ امید اس وقت ملی جب معلوم ہوا کہ لاکھوں لوگ اسیروں کو گھر واپس لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بن امی نے خبردار کیا کہ غزہ میں موجود 73 اسیروں کا وقت ختم ہو رہا ہے۔ انہیں واپس لانے کیلئے احتجاج جاری رکھیں۔
ادھر گذشتہ روز رہائی کے موقع پر مختصر خطاب میں اسرائیلی قیدی یائر ہورن نے کہا کہ تمام زیر حراست افراد کو ان کے گھروں کو واپس لایا جانا چاہیے۔ اسرائیلی یرغمالی ساجا ڈیکل ہان نے حکومت پر زور دیا کہ وہ قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے معاہدے کو آگے بڑھائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular