
غزہ : حماس نے قومی مفاہمت کی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی حکومت کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبوں کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ حماس کے ترجمان محمود المرداوی کا کہنا ہے کہ قومی مفاہمت کی تشکیل تک جلد پہنچنا چاہیے تا کہ ٹرمپ کے منصوبوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ حماس کے بغیر غزہ کی کوئی انتظامیہ نہیں ہو گی۔ کوئی یہ قبول نہیں کرے گا کہ فلسطینی اتھارٹی حماس کے بغیر غزہ کا کنٹرول سنبھال لے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم غزہ کی پٹی کی انتظامیہ کمیٹی کے حوالے سے مصر کی تجاویز کو قبول کرتے ہیں، ہم نے کسی شق پر اعتراض نہیں کیا۔
ادھر فتح موومنٹ کے ترجمان ایاد ابو زنیط نےکہا کہ اعلی ترین مفاد اس بات کا متقاضی ہے کہ حماس سبکدوش ہو جائے تا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ معاملات دیکھ سکیں۔


































