
نئی دہلی : بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نیشنل فرنٹ پارٹی پر پابندی عائد کردی۔ نیشنل فرنٹ پارٹی کے لیڈر نعیم خان کو بھارتی حکومت نے اگست 2017ء سے قید کیا ہوا ہے۔ مودی حکومت نے جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کو غیر قانونی تنظیم قرار دیا ہے۔ اور اس پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ بھارتی حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر، مسلم لیگ، تحریک حریت، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ، دختران ملت اور مسلم کانفرنس پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔


































