Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

ملت جعفریہ افغانستان سے آپریٹ ہونے والی دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی، علامہ شہنشاہ نقوی

کراچی : جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے پاکستان کی افغان سرحد پر کیے جانے والے آپریش عضب الحق کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچہ بچہ ملک کے دفاع کے لیے کھڑا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں افغان طالبان حکومت کو سخت الفاظ میں خبردار کیا کہ پاکستان کے ساتھ محاذ آرائی ان کے حق میں نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں اور افغان طالبان کو انتباہ کے باوجود دہشتگردی کی سرپرستی اور پاکستانی سرحدی علاقوں میں دخل اندازی نے پاک افواج کو دفاعی کارروائی پر مجبور کیا ہے۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ مقدس ماہ رمضان میں ہم مسلمانوں کی آپس کی لڑائی کے حق میں نہیں، ہم امت کی وحدت چاہتے ہیں لیکن افغان طالبان یہود و ہنود کے اشاروں پر پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کررہے ہیں، اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین کے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، آو آئی سی اور دیگر مسلم ممالک دونوں ممالک میں ثالثی کا کردار ادا کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بھی وقت ہاتھ سے نہیں گیا، افغان حکومت ہوش کے ناخن لے اور اشتعال انگیزی اور دہشتگردوں کی سرپرستی سے گریز کرے۔ انہوں نے پاکستان کے اندر موجود افغان دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجود بہت سے دینی مراکز دہشتگردی میں ملوث ہیں، ان کی سخت نگرانی کی جائے۔ صدر جعفریہ الائنس نے انتباہ کیا کہ آپریشن عضب الحق کا بدلہ افغان طالبان پاکستان میں موجود اپنے سہولت کاروں کے ذریعہ دہشتگردی کرکے لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ ماضی اور حال میں افغانستان سے آپریٹ ہونے والی دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے لہذا حکومت و سیکورٹی ادارے عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular