Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مسلم دنیا جلد ہی صیہونی سرطانی پھوڑے کی تباہی کا مشاہدہ کرے گی، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امرمسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ فلسطینی عوام خدا کی مدد سے فتح حاصل کریں گے اور مسلم دنیا جلد ہی صیہونی سرطانی پھوڑے کی تباہی کا مشاہدہ کرے گی۔ 40 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں شریک قاریوں اور حفاظ سے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے قرآنی تعلیمات پر عمل کو انسانی معاشروں کی مشکلات حل کرنے کا ذریعہ قرار دیا اور مسلم حکمرانوں کی جانب سے غزہ کے حوالے سے قرآنی احکامات کو پس پشت ڈالنے کے عمل کی مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ آج غزہ میں فلسطینی مزاحمتی قوتیں صیہونی دشمن کے مقابلے میں قرآنی احکامات پر عمل کرتے ہوئے پوری استقامت کے ساتھ لڑ رہی ہیں اور خدا کے فضل سے فلسطینی قوم کو فتح نصیب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خداوند متعال مسلم اقوام کا مواخذہ کرے گا کیونکہ انہوں نے اپنی حکومتوں پر صیہونی حکومت کی حمایت بند کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالا۔

مزید پڑھیے

Most Popular