
حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے امت مسلمہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی فلاحی تنظیموں اور علماء کے ذریعے فلسطینی عوام کی مزاحمت کو مضبوط کریں اور غزہ کی فوری تعمیر نو میں کردار ادا کریں۔
پاکستان کے شہر لاہور میں مینار پاکستان کے مقام پر جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع سے ویڈیو خطاب میں الحیہ نے القدس کی آزادی اور مسجد اقصیٰ کو لاحق خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیل کی بڑھتی ہوئی یلغار مسجد اقصیٰ کی زمانی و مکانی کی تقسیم مسلط کرنے کی کوششیں سنگین تشویش کا باعث ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ معرکہ طوفان الاقصیٰ نے عالمی شعور میں نمایاں تبدیلی پیدا کی ہے، صیہونی بیانیے کو توڑنے اور فلسطین کے ساتھ بین الاقوامی یکجہتی کے دائرے کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کیا، اس کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے درمیان متحدہ مزاحمتی موقف کو بھی تقویت ملی۔ خلیل الحیہ نے دوبارہ زور دیا کہ حماس کسی صورت میں صیہونی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گی۔


































