Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

معاہدے تک نہ پہنچنے کی بنیادی وجہ نیتن یاہو ہیں، حماس

بیروت : حماس کے سینئر ترجمان اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ نیتن یاہو مذاکرات کے معاملے پر ابھی بھی گیم کھیل رہا ہے۔ الجزیرہ سے انٹرویو میں اسامہ حمدان نے کہا کہ معاہدے تک نہ پہنچنے کا بنیادی نکتہ نیتن یاہو اور ان کے کھیل ہیں۔ وہ کوشش کر رہا ہے کہ کوئی انتظام یا معاہدہ نہ ہو۔ یہ بات بالکل واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ نے مذاکرات کے حوالے سے مثبت پوزیشن لی ہے اور جنگ بندی کےلیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ گذشتہ روز اسماعیل ہنیہ نے بھی کہا تھا کہ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے میں پیش رفت کی کمی کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ ہم جارحیت کے مکمل خاتمے۔غزہ سے قابض فوج کے انخلاء اور ناجائز محاصرہ اٹھانے سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کریں گے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم نے اپنے لوگوں کے خلاف جارحیت کو روکنے کے لیے ثالثوں کو مثبت اور ذمہ داری سے جواب دیاہے۔ لیکن اسرائیل ہمارے لوگوں کے لیے اہم مسائل پر مسلسل تاخیر کر رہا ہے، جب کہ اس کا موقف قیدیوں کی رہائی پر مرکوز ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular