
کوئٹہ : مجلس و حدت مسلمین بلوچستان نے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی ہزارہ کے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی میڈیا سیکریٹری کے بیان میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی ہزارہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے حاجی رمضان علی ہزارہ کو اتحاد بین المسلمین اور شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے خدمات پر خراج پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید حاجی رمضان علی جیسے محب وطن اور دیانتدار شخص کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی انتظامات نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔


































