Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

شہباز شریف اور مریم نواز کا عام پرواز سے سفر مسافروں کیلئے وبال جان بن گیا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پی آئی اے کی عام پرواز سے سفر ایئر لائن اور سینکڑوں مسافروں کے لیے وبال جان بن گیا۔ سرکاری وفد کے سعودی عرب جانے اور آنے کے دوران دونوں مرتبہ پرواز کا روٹ تبدیل کرنے سے مسافروں کو شدید ذہنی و جسمانی اذیت اور پی آئی اے کو اپنی ساکھ کا بھی نقصان اٹھانا پڑا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرَ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفد کے ہمراہ پی آئی اے کی جدہ اسلام آباد پرواز پی کے 842 پر سفر کیا۔
پرواز کو اسلام آباد کے بجائے لاہور میں لینڈ کرایا گیا، اس سے پہلے جدہ ایئر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ شہباز شریف، مریم نواز اور ان کے وفد کے انتظار میں دو گھنٹے کھڑا رہا اور مسافر دو گھنٹے تک طیارے میں بیٹھے سرکاری وفد کا انتظار کرتے رہے۔ پرواز پی کے 842 میں 380 مسافر سوار تھے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد 7 اپریل کو پی آئی اے کی جس پرواز سے سعودی عرب گیا تھا اس پرواز کو بھی جدہ کے بجائے مدینہ منورہ میں اتارا گیا تھا۔ لاہور جدہ پرواز پی کے 759 کو مدینہ منورہ میں اتارنے پر بھی مسافروں نے سخت احتجاج کیا تھا۔ سرکاری وفد کے سعودی عرب جانے اور آنے کے دوران دونوں مرتبہ پرواز کا روٹ تبدیل کرنے سے نہ صرف پی آئی اے کی ساکھ خراب ہوئی بلکہ مسافروں کو بھی شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا، رخ تبدیل کرنے سے پی آئی اے کو ایندھن اور دیگر مد میں لاکھوں روپے کے اضافی اخراجات بھی اٹھانے پڑے۔

مزید پڑھیے

Most Popular