
میکسیکو : جین زی تحریک نے میکسیکو سٹی کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ حکومت مخالف مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں ایک سو بیس افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ کئی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہزاروں مظاہرین نے پرتشدد جرائم اور صدر کلاڈیا شینباؤم کی حکومت کے خلاف مارچ کیا۔
مظاہرے کی قیادت وہ نوجوان کر رہے تھے جو دنیا بھر میں جنریشن زی کی احتجاجی تحریکوں سے متاثر ہیں۔ مظاہرے میں سومبریرو موؤمنٹ کے حامی بھی شامل تھے۔
یہ تحریک یوروآپان کے میئر کارلوس مانزو کے قتل کے بعد سامنے آئی تھی جو اپنے شہر میں منظم جرائم کے خلاف سرگرمی سے لڑ رہے تھے۔ مظاہرین نے صدارتی محل کی حفاظتی رُکاوٹیں گرا دیں اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے مظاہرہن کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ زخمیوں میں سو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔


































