Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں کو دھوکا دہی سے ہجرت کرانے کا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب

غزہ: فلسطینیوں کو دھوکا دہی سے دوسرے ممالک میں غیر قانونی ہجرت کرانے کا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ صیہونی حکومت کا منصوبہ اس وقت سامنے آیا جب ایک سو تریپن فلسطینیوں کو لیکر طیارہ جنوبی افریقا کے دارالحکومت جوہانسبرگ پہنچا۔ دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے فلسطینی کئی گھنٹے تک ایئرپورٹ پر پھنسے رہے بعد میں جنوبی افریقا کی حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیں بغیر دستاویزات نوے دن ویزا کی چھوٹ دیدی۔
طیارے نے اسرائیل کے رامون ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے راستے جوہانسبرگ پہنچا تھا۔ نیروبی میں سرحدی پولیس نے 153 مرد، خواتین اور بچوں کو بارہ گھنٹے سے زیادہ حراست میں رکھا کیونکہ ان کے پاسپورٹس میں اسرائیل سے روانگی کا اسٹیمپ موجود نہیں تھا۔ بعد میں انہیں جانے کی اجازت دیدی گئی۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے اسے انسانی اسمگلنگ قرار دیا ہے۔اور فلسطینیوں کو خبردار کیا کہ وہ کمپنیاں اور ادارے جو فلسطینیوں کو دھوکہ دہی سے ہجرت پر اکساتے ہیں یا انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزارت نے فلسطینی خاندانوں، خاص طور پر غزہ میں رہنے والوں کو خبردار کیا کہ وہ غیر رسمی یا غیر رجسٹرڈ اداروں سے محتاط رہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular