
تل ابیب : اسرائیلی فوج نے سات اکتوبر کو حماس کے حملے میں اپنی مکمل ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ تحققیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہی۔ ابتدائی گھنٹوں میں ہی غزہ ڈویژن پسپا ہوگیا تھا۔ مزاحمت کاروں نے آبادیوں اور سڑکوں کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس کا حملہ تین مرحلوں میں ہوا۔ پہلے مرحلے میں نکبہ فورس کے ایک ہزار مزاحمت کار۔ دوسرے مرحلے میں مزید دو ہزار جنگجو اور تیسرے مرحلے میں سینکڑوں مزاحمت کار اور شہری اسرائیلی سرحد کے اندر داخل ہوئے۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر پانچ ہزار مزاحمت کار سرحد پار کرکے اسرائیل میں گھسے اور ان کے حملوں میں بہت زیادہ شہری مارے گئے۔ ایک سینئر فوجی اہلکار کے مطابق اسرائیلی فوج حماس کی عسکری صلاحیتوں کو کمزور سمجھنے کی غلط فہمی کی وجہ سے حد سے زیادہ خود اعتماد تھی اور حملے کے لیے تیار نہ تھی۔


































