Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی فوج نے رفح میں وسیع پیمانے پر قتل عام کا منصوبہ بنالیا

القدس: اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے رفح پر حملے کی منظوری کے بعد اسرائیلی فوج کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے خان یونس میں اسپتال کو نشانہ بنایا ہے جس میں سترہ افراد شہید ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق شہدا میں ڈاکٹر، طبی عملہ اور مریض شامل ہیں۔ جنہیں اسرائیلی فوج کے اسنائپرز نے نشانہ بنایا۔
رفح میں اسرائیلی فضائیہ نے دو عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں شہادتیں 30 ہوگئی ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نے جنگی کابینہ میں رفح پر حملے کی منظوری دے دی ہے۔ اسرائیلی وزارت دفاع نے غزہ کے شہر رفح میں حملے کی صورت میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا ۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے رفح میں عالمی برادری کے مطالبے کو نظرانداز کردیا ہے اور فوج کو زمینی آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔ رفح میں سترہ لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔ تین دن سے اسرائیلی فضائیہ رفح پر بمباری کررہی ہے۔ خان یونس پر بھی اسرائیلی بمباری جاری ہے اور مجموعی شہادتیں اٹھائیس ہزار تک پہنچ گئیں ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular