
تل ابیب : فلسطینی گروپ نے کہاہے کہ اسرائیل نے سینکڑوں فلسطینیوں کی لاشوں کو قبضے میں لے رکھا ہے۔ فلسطینی گروپ کا کہاہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی چھ سو چھیتر لاشیں سردخانوں اور فوجی تدفین کے مقامات پر رکھی ہوئی ہیں جنہیں نمبروں کا قبرستان کہا جاتا ہے۔ یہ تعداد رواں ہفتے اس وقت بڑھی جب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین میں شہید تین فلسطینیوں کی لاشیں قبضے میں لے لیں۔ روکی گئی لاشوں میں 60 بچے اور نو خواتین شامل ہیں۔ اسرائیل مشتبہ فلسطینی جنگجوؤں کی لاشوں کو سودے بازی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔


































