
غزہ : اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ میں مصروف اسرائیلی فوج تھک چکی ہے۔ جنگ کے آغاز سے اب تک فوج چھوڑ کر فرار ہونے کے واقعات میں 265 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ فوجی ہتھیاروں اور سہولیات کی کمی کا بھی شکار ہیں۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے داخل ہونے کے بعد سے مسائل بہت بڑھ چکے ہیں جنگ میں حصہ لینے والے تینوں بریگیڈز کو شدید جانی نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی جنگی سامان کی کوالٹی پر بھی کئی سوالات اٹھے ہیں۔ کئی فوجی یہ کہتے بھی پائے گئے ہیں کہ غزہ میں انہیں ناقص اسلحہ فراہم کیا گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے انہیں اسلحہ ساز کمپنیوں کے سامان کو چیک کرنے کیلئے بطور جانور استعمال کیا جارہا ہے۔


































