
غزہ : اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر نے غزہ میں بنائی گئی زرد لکیر کو نئی سرحد قرار دے دیا۔ غزہ کے اندر ریزرو فوجیوں سے گفتگو میں ایال ضمیر نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے بڑے حصوں پر عملی کنٹرول قائم رکھے ہوئے ہے۔ زرد لکیر جنگ بندی کے تحت فوجی انخلا کا مقام ہے مگر اب اسے بستیوں کے لیے محفوظ دفاعی حصار تصور کیا جا رہا ہے۔ ایال ضمیر نے دعویٰ کیا کہ یلو لائن اب ایک نئی سرحد کی حیثیت رکھتی ہے۔ فوج اس علاقے پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گی۔ فوج طویل مدت تک انہی سیکورٹی حدود پر موجود رہنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ادھر صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاہےکہ وہ اس ماہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کا محور غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت ہوگی۔


































