
دمشق: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر شام میں مختلف مقامات پر حملہ کردیا۔ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے جنوبی شام پر میزائل داغے گئے۔ حملے میں ایک شامی فوجی زخمی ہوا جبکہ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی میزائل حملوں کے نتیجے میں قلمون پہاڑوں میں کم از کم دو مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دمشق کے دیہی علاقوں میں قلمون پہاڑوں میں یبرود اور نابیک کے درمیان واقع اس جگہ میں بڑے دھماکے ہوئے اور آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ شام کی وزارت دفاع نے کہا کہ فضائی دفاع کچھ میزائلوں کو مار گرانے میں کامیاب رہا۔


































