Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ پر اسرائیلی جارحیت نے مغربی تہذیب کی شرانگیز اور شیطانی فطرت آشکار کردی، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہاہے کہ محصور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف کئی ماہ سے جاری جارحیت نے مغربی تہذیب کی شرانگیز اور شیطانی فطرت کو بے نقاب کردیا۔ تہران میں مصلیٰ امام خمینی ؒ پر نماز عید الفطر کی امامت کے بعد خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہاکہ رواں سال پیش آنے والے واقعات میں مغربی حکومتوں نے مغربی تہذیب کی شیطانی فطرت کو بے نقاب کیا۔ جبکہ غزہ میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران مغربی حکومتوں نے خود اس شیطانی فطرت کی کو دنیانظروں کے سامنے پیش کیا۔ ولی امر مسلمین نے کہا کہ مغرب کی طاقت کا مزاحمت کاروں سے کوئی موازنہ نہیں اس لئے وہ بچوں اور مظلوموں کی جانیں لے لیتے ہیں اور تیس ہزار سے زیادہ بے گناہ لوگوں کو مار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں وہ لوگ جن کی انسانی حقوق پر آوازیں پوری دنیا کے کانوں میں گونجتی ہیں؟ کیا اہلیان غزہ انسان نہیں ہیں؟ کیا ان کا کوئی حق نہیں؟۔ ولی امر مسلمین نے کہا کہ مغربی حکومتوں نے برسوں سے ہمیشہ اسرائیل کی مدد اور حمایت کی ہے اور بین الاقوامی حلقوں میں حکومت کی حمایت کی ہے اور اسے ہر قسم کی امداد فراہم کی ہے۔ انہیں حالیہ آفت میں صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنا چاہئے تھا لیکن مغربی حکومتوں نے اپنا فرض پورا نہیں کیا۔ کچھ لوگوں نے حمایت میں بات کی لیکن عملی طور پر وہ نہ صرف روکنے میں ناکام رہے بلکہ خاص طور پر امریکہ اور برطانیہ کی متکبر اور ظالم حکومت نے جنگ میں بھی حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر ملک کا سفارت خانہ یا قونصل خانہ اس کی سرزمین کا حصہ ہوتا ہے۔ صیہونی حکومت نے شام میں قونصل خانے پر حملہ کرکے غلطی کی جس کا اسے خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ اس مجرمانہ عمل پر اسے سخت سزا دینی چاہئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular