Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسلامی انقلاب قربانیوں اور ایرانی قوم کی مزاحمت کا نتیجہ ہے، صدر ابراہیم رئیسی

تہران : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ یہ انقلاب مجاہدین، شہداء کی قربانیوں اور ایرانی قوم کی مزاحمت کا نتیجہ ہے۔ ریلی کے شرکا سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب رہی۔ قوم نے سازش، بغاوت، علیحدگی پسندی، مسلط کردہ جنگ، قتل و غارت اور بدامنی جیسے دشمن کے منصوبوں کو مزاحمت کے ذریعے ناکام بنا دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج خطے میں مشاہدہ کر رہے ہیں کہ ایران کا اسلامی انقلاب آگے بڑھ رہا ہے اور کسی رکاوٹ کو تسلیم نہیں کرتا۔ دشمن نے ایرانی قوم کو روکنے کے لیے مختلف فوجی، اقتصادی، میڈیا اور نفسیاتی جنگیں مسلط کیں اور حال ہی میں ایک ہائبرڈ جنگ شروع کی، لیکن ایرانی قوم ان تمام میدانوں میں فتح یاب ہو کر دشمن کو مایوس کرنے میں کامیاب رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کا دعویٰ کرنے والے اپنے عوام کے ووٹ کا احترام نہیں کرتے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران عوام کے ووٹوں پر انحصار کرتا ہے۔ جیسا کہ امام راحل نے فرمایا کہ یہ قوم کے ووٹ کا پیمانہ ہے۔ عوام کی موجودگی اور شرکت کے بغیر ملک میں کچھ نہیں ہو سکتا۔ جہاں لوگوں نے ساتھ دیا، ہم کامیاب ہوئے۔ اس وقت بھی ملک کی ترقی کا دارومدار عوام کی موجودگی اور شرکت پر ہے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ کا علمبردار ہے۔ غزہ اور فلسطین میں آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہر ایک کے لیے امریکہ اور صیہونی حکومت کی اصلیت جاننے کے لیے کافی ہے۔ غزہ کے شہریوں پر پانی، ادویات اور بنیادی ضروریات تک بند ہیں اور یہ انسانیت کے خلاف جرم ہے اور ان مجرموں کی حامی امریکی حکومت اور بعض مغربی ممالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام پر بمباری جلد از جلد بند ہونی چاہیے۔ سب کو معلوم ہونا چاہئے کہ صیہونی حکومت ختم ہو رہی ہے اور اس رجیم کی موت آ چکی ہے۔ مغرب والوں نے بہت کوشش کی کہ ہم جنگ، پابندیوں اور اقتصادی ناکہ بندی کے ذریعے فلسطین کا دفاع کرنے سے باز رہیں اور انہوں نے ہمیں بار بار فلسطین کا دفاع کرنے سے باز رہنے کا پیغام دیا، لیکن اسلامی جمہوریہ اور ہمارے رہبر نے درست کہا کہ فلسطین عالم اسلام کا اولین مسئلہ ہے اور قدس کو آزاد ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular