Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

جس اسلام میں سیاست نہیں، وہ امریکی اسلام ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد: سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ امامت و حسینیت سے سیاست کو نکالنا ناممکن ہے، ایسا کہنے والے یا نادان ہیں یا منافق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلبیت علیہم السلام کے ادوار کو پڑھیں، کیوں حکومتیں زہر دے کر ہر امام کو شہید کرتی رہیں؟ کیوں اماموں کو زندانوں میں قید رکھا جاتا رہا؟ ان کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ نے فرمایا کہ جو معصوم لوگوں کو قتل کرتا ہے۔ جو ان کے حقوق چھینتا ہے میری اس سے جنگ ہے۔ یہی حکم قرآن کریم بھی ہر مسلمان پر لاگو کرتا ہے کہ کفار کو خود پر مسلط نہیں ہونے دینا۔ ان کے سیاسی، معاشی، سماجی، تسلط کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو یہ کہہ رہا ہے کہ حسینیت زندہ باد کے نعرے نہ لگاؤ، اس سے سیاست کی بو آتی ہے، ہمیں اس کے الفاظ سے منافقت کی بو آ رہی ہے۔ ہمیشہ سیاسی اسلام ہی انقلاب لایا ہے، سیاسی انقلاب نے ہی حرمین کا دفاع کیا۔ سیاسی اسلام لبنان میں اٹھا اور اسرائیل کو شکست دی، یہی اسلام کفار کے مقابلے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس اسلام میں سیاست نہیں، وہ امریکی اسلام ہے چاہے وہ شیعیت کی شکل میں ہو یا سنیت کی شکل میں، یہ اسلام محمدی نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular