
تہران : پاکستان کے نئے سفیر نے ایرانی صدر کو سفارتی اسناد پیش کردیں۔ اسناد پیش کرتے ہوئے پاکستان کے نئے سفیر نے تہران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی پیشرفت میں صدر رئیسی کے کردار کو متاثر کن اور موثر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تہران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے نئے باب کے آغاز کے لیے تیار ہے۔اس موقع پر صدر رئیسی نے کہا کہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور اقتصادی تعلقات کی ترقی تہران کی ترجیح ہے۔
پاک ایران تعلقات کشیدگی کے بعد پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے 19 جنوری کو ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کا اعلان کیا تھا۔


































