
تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ جو لوگ ایرانی عوام اور ان کی تاریخ سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں یہ قوم ایسی نہیں ہے جو ہتھیار ڈال دے۔ ایران نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اور وہ کسی کی جارحیت قبول نہیں کرے گ.
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت رُکنے کے بعد ہمارا جوابی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ دشمن کے حملوں کا جواب دینے کے لیے ایرانی افواج جنگ بندی کے آخری لمحے تک سرگرم رہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام ایرانی عوام کے ساتھ مل کر اپنی بہادر مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو اپنے خون کے آخری قطرے تک اپنے پیارے وطن کے دفاع کے لیے تیار رہتی ہیں اورجنہوں نے دشمن کے ہر حملے کا آخری لمحے تک ڈٹ کر جواب دیا۔


































