
نابلس: صیہونی فوج نے جنین کے بعد مغربی کنارے کے قدیم شہر نابلس پر دھاوا بول دیا۔ صیہونی اسپیشل فورس کی بھاری نفری نابلس کے علاقے حبلہ میں گھس گئی۔ درجنوں فوجی گاڑیوں کا قافلہ مختلف سمتوں سے علاقے میں گھسا اور آبادی کو گھیر لیا فوجی نے لاؤڈ اسپیکر سے مسلح مزاحمت کاروں سے ہتھیار ڈالنے کا کہا۔ ایک گھر سے فوجیوں پر دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا گیا۔ بعد میں جھڑپ میں دو فلسطینی جوان مارے گئے۔ اس سے پہلے ایک فلسطینی بندوق بردار نے مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فوجی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ جبکہ دوسرا فوجی زخمی ہوا تھا ۔صیہونی فوجیوں نے تعاقب کے بعد فلسطینی نوجوان کو شہید کیا تھا۔ حماس نے کہا تھا کہ یہ کارروائی جنین کیمپ پر حالیہ اسرائیلی حملے کے رد عمل میں کی گئی ہے۔


































